ابنا: پاکستان کي وفاقي حکومت نے سپريم کورٹ کے نام اپنے تحريري جواب ميں لکھا ہے کہ وفاقي کابينہ نے ابھي سوئيس حکام کو خط لکھنے کا فيصلہ نہيں کيا ہے۔ خط ميں کہا گيا ہے وزير اعظم اپني کابينہ کے آئيني پابند ہيں اس لئے عدالت کو چاہئے کہ وہ اپنے فيصلے پر نظر ثاني کرے ۔وفاقي حکومت کے خط ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ وزير اعظم کے خلاف توہين عدالت کا آپشن اب ختم ہوچکا ہے ۔وفاقي حکومت کي طرف سے يہ خط اٹارني جنرل نے اين آر او عمل درآمد کيس ميں سوئيس حکام کو خط لکھنے سے متعلق سپريم کورٹ ميں جمع کرايا ہے ۔خط ميں کہا گيا ہے کہ توہين عدالت سے متعلق آپشن کا اب نئے وزير اعظم پراطلاق نہيں ہوگا اس لئے عدالت اپنے بارہ جولائي کے فيصلے پر نظرثاني کرے.
.......
/169