23 جولائی 2012 - 19:30

بحرين ميں سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق پارٹي کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودي فوجي بحريني پوليس کي يوني فارم ميں عوام کي سرکوبي کر رہے ہيں۔

ابنا: علي سلمان نے بتايا کہ سعودي فوجي، بحريني پوليس اہلکاروں کي وردي ميں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے عوام پر حملے کر رہے ہيں جبکہ مظاہرين ہرگز کبھي کوئي تشدد آميز کارروائي انجام نہيں ديتے۔جمعيت اسلامي الوفاق نامي بحرين کي اپوزيشن جماعت فروري دو ہزار گيارہ سے انقلابي تحريک کے آغاز کے وقت سے مسلسل مظاہروں کي قيادت کر رہي ہے۔گزشتہ مہينے پارٹي کے سکريٹري جنرل علي سلمان بھي سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں زخمي ہو گئے تھے۔ان کے سينے اور بازو پر پلاسٹک کي گولياں لگي تھيں۔بحرين کے انقلاب ميں اب تک سيکورٹي فورس اور قابض سعودي فوجيوں کے حملوں ميں سيکڑوں افراد جاں بحق اور بڑي تعداد ميں زخمي اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

.......

/169