ابنا: جماعت اسلامی پاکستان ،جمعیت علمائے اسلام ،جمعیت اہل حدیث ،مجلس وحدت مسلمین ، تحریک جعفریہ پاکستان ، امامیہ اسٹوڈنٹس اور پاکستان کی بعض دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام رکوانے کےلئے فوری اقدام کریں –پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے آج دبئی سے ایک بیان جاری کرکے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام رکوانے کےلئے اسلامی ممالک سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا –واضح رہے کہ پاکستان میں متعدد جماعتوں کی جانب سے میانمار میں مسلم نسل کشی اور اس پر انسانی حقوق کے دعویدار ممالک اور تنظیموں کی خاموشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں -
.......
/169