ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عراق میں ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان بم حملوں کو وحشیانہ ، غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل قراردیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ دشمن ان حملوں کے ذریعہ عراق میں قبائلی ، لسانی اور مذہبی اختلافات ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔بیان میں عراقی حکومت کی حمایت اور اس کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج عراق کے مختلف صوبوں میں کئی خودکش حملوں ، بمدھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 300 سے زآئد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169