23 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرے، ترجمان نے شام کے بارے میں کوفی عنان کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے شام میں غیر ملکی مداخلت پر خبردار کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست  نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ  مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرے، انھوں نے کہا کہ ہم نے مانمار حکومت سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمان اقلیت کے حوقو کی پاسداری کرے ترجمان نے کہا کہ میانمار کے سلسلے میں اسلامی کانفرنس تنظیم کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے، ترجمان نے شام کے بارے میں کوفی عنان کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے شام میں غیر  ملکی مداخلت پر خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام  میں بعض علاقائي اور غیر علاقائي ممالک جان بوجھ کر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور اس ملک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور یہی ممالک شام کے بارے میں کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں کوفی عنان کا منصوبہ ابھی ناکام نہیں ہوا ہے اور شام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

.......

/169