23 جولائی 2012 - 19:30

مقبوضہ بيت المقدس… اسرائيلي حکام نے مقبوضہ علاقے کے 8 فلسطيني ديہات ميں عمارتيں مسمار کرنے کي اجازت کے لئے اسرائيلي ہائي کورٹ سے رجوع کرليا.

ابنا: اسرائيلي حکام نے موقف اختيار کيا ہے کہ مجاز ‘ طبان ‘ سفائي ‘ فخيط ‘ حلاوي ‘ مرکيز ‘ جنبہ اور ذوبہ نامي گاؤں اسرائيلي فوجيوں کي فائرنگ رينج کي حدود ميں واقع ہيں، علاقوں ميں فلسطيني باشندوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتي ہے.

اسرائيل ميں انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں نے مذکورہ ديہات ميں موجود فلسطيني باشندوں کے گھروں اور ديگر عمارتوں کو مسمار کرنے کي مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں کے مکينوں کي بڑي تعداد اپني پيدائش سے يہاں قيام پذير ہے.

.......

/169