ابنا: رامین مہمان پرست نے اتوار کے روز تہران میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا کے موجودہ بحرانوں کے حل کے لئے تہران میں ہونے والے ناوابستہ تحریک کے آئندہ اجلاس میں اس تحریک کی تمام توانائيوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ہونا چاہئے۔انہوں نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کو علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے خاص اور مؤثر مقام و مرتبہ کی علامت قراردیا اور کہا کہ ایران ناوابستہ تحریک کی سربراہی کے دوران بحرانوں کے حل اور بین الاقوامی تعاون میں فروغ کے سلسلے میں ممالک کی توانائيوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔رامین مہمان پرست نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران علاقے کے بحرانوں کے حل کے سلسلے میں ایک مؤثر ملک ہے۔
.......
/169