22 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کا دباؤ ملت ایران کی استقامت اور ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کا محرک بنا ہے ۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملت ایران دشمنون کے دباؤ سے گھٹنے نہیں ٹیکے گي بلکہ استقامت میں اس کا عزم مزید مستحکم ہوتا جائے گا۔

علی اکبر صالحی نے کہا کہ ملت ایران نے تینتیس برسوں قبل اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خود مختار اور خود کفیل ہونے کا عزم کیا اور اسی بنا پر ملت ایران کو اسلامی انقلاب اور اسلامی جہموری نظام سے مایوس کرنے کی  دشمنوں کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نےشام میں ایرانی شہریوں کے بارے میں کہا کہ شام کے حالات معمول پر ہیں اور ان کی فکر کرنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

.......

/169