22 جولائی 2012 - 19:30

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کشمیر کے مذہبی امور کے وائس چیرمین نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ پیغمبر اسلام (ص) نے روزہ دار کو اتنی عظمت کا حامل بتایا ہے کہ قیامت کے دن اسے گناہ گاروں کی شفاعت کا حق حاصل ہوگا۔

ابنا: روزہ ان عبادتوں میں سے ایک عبادت ہے۔ جو انسان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ روزہ، روزہ دار کی فکر و روح کو جلا بخشنے میں انتہائی مؤثر اور تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔ روزہ انسان کے ایمان اور اس کی ’’روسی دانشور الیکسی سوفرین نے روزہ کو آنتوں کی بیماری، کم خونی، ٹی بی، گھٹیا، عرق النساء، آنکھوں کے امراض، ذیابطیس، جلدی امراض ، گردہ اور جگر کے امراض ، کینسر وغیرہ کے لئے بہترین علاج بتایا ہے۔‘‘روحانیت کو تقویت بخشتا ہے، گناہ سے بچنے کے لئے ارادے کو مستحکم کرتا ہے، مشکلات و مصائب برداشت کرنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔ روزہ انسان کو ہلاکت و تباہی سے نجات دلاتا ہے، مشکلوں کو آسان بناتا ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے روزہ دار کو اتنی عظمت کا حامل بتایا ہے کہ قیامت کے دن اسے گناہ گاروں کی شفاعت کا حق حاصل ہوگا۔ آنحضرت (ص) نے فرمایا جو شخص ماہ رمضان میں روزہ رکھے، اپنی زبان اور جنسی خواہشات کو گناہ سے آلودہ نہ ہونے دے، لوگوں کو کسی قسم کی اذیت نہ پہنچائے۔ خداوند عالم اس کے گذشتہ و آئندہ تمام گناہوں کو بخش دیگا۔ اسے جہنم سے آزاد کر کے اپنی بہشت جاوداں میں جگہ عطا کریگا اور گناہگار مسلمانوں کے سلسلے میں اس کی شفاعت کو قبول کریگا۔

مذہبی امور کے وائس چیرمین نے مزید کہا: جہاں تک حفظان صحت کا تعلق ہے قدیم و جدید اطباء بھی روزہ کے معترف ہیں، ان کی نگاہ میں روزہ جسم انسانی کی صحت و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ الیکسی سوفرین روسی دانشور نے روزہ کو آنتوں کی بیماری، کم خونی، ٹی بی، گھٹیا، عرق النساء، آنکھوں کے امراض، ذیابطیس، جلدی امراض ، گردہ اور جگر کے امراض ، کینسر ویرہ کے لئے بہترین علاج بتایا ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں: صومواتصحوا ۔ روزہ رکھو صحت مند بنو۔

.......

/169