ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ا۔۔۔ العظمی خامنہ ای نے کل شام قرآن مجید کے قاریوں ،حفاظ اور اساتذه کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ا۔۔۔ تعالی کی ہدایت اور قرآنی معنویت پر مبنی تہذیب اور معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے – آپ نے مغرب کی مادی اور اخلاق ومعنویت سے دور تہذیب میں انسانوں کے استحصال کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام پرمغربی ممالک کی خاموشی ،اخلاق اورانسانی حقوق کے بارے میں ان کے جھوٹے دعووں کا روشن نمونہ ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ مغربی تہذیب نے گذشتہ صدیوں کے دوران جہاں کہیں بھی اپنا قدم جمایا وہاں تباہی وبربادی اور انسانوں کے استحصال کے سوا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے -حضرت آیت ا... العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ عزت وآسائش ، روحانیات اور مادیات میں ترقی، نیک اخلاق اور دشمنوں پرغلبہ ، قرآنی تعلیمات پرعمل کرنے کے ذریعہ ہی حاصل ہونگے۔آپ نے مسلم اقوام کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ اگر مسلم اقوام وحی الہی ،معنویت اور اخلاقی بنیادوں پر اپنی تہذیب قائم کرسکیں تو انسانوں کی سعادت حاصل ہوگی – رہبر معظم انقلاب اسلامی نےایران میں انس با قرآن کی تحریک بالخصوص جوانوں میں اس کےفروغ پرخوشی و مسرت کا اظہار کیا اور قرآن مجید کے معانی میں غور اور اس پرعمل کرنے پرتاکید کی۔واضح رہے کل شام رمضان المبارک اورماہ نزول قرآن کے پہلے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ا... العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں انس با قرآن کی محفل منعقد ہوئی - اس محفل میں قرآن مجید کے اساتید، قاریوں اور حفاظ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور حمد ونعت کے گروہوں نے رمضان المبارک کی فضیلت اور ا... تعالی کی مدح و ثنا پیش کی۔
.......
/169