21 جولائی 2012 - 19:30

صدارتی انتخاب میں سابق وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کا مقابلہ لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور قبائلی رہنما پی اے سانگما سے تھا۔ سانگما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرِ قیادت اتحاد این ڈی اے کی حمایت حاصل تھی۔

ابنا: بھارت میں حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار پرناب مکھر جی چودھویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی صدر کے انتخاب میں بھارت کے ایوان زریں لوک سبھا اور ایوان بالا راجیہ سبھا کے 776 ارکان اور 28 ریاستوں نے انتخابی کالج میں حصہ لیا۔19 جولائی کو ہونے والی صدارتی انتخاب کی پولنگ میں حکمران اتحاد کے 76 سالہ پرناب مکرجی بھارت کے آئندہ مدت کیلیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھیں ملک کی تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ انکے مد مقابل 64 سالہ قبائلی راھنما پورنو سنگما تھے جو عقیدے کے لحاظ سے عیسائی ہیں۔ سنگما واجپائی دور میں لوک سبھا کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ سیاسی مبصرین کی جانب سے پرانب کھر جی کے بھاری اکثریت سے جیتنے کی پشین گوئی کر دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرناب مکھرجی نے بہتر فیصد ووٹ حاصل کئے۔ وہ پچیس جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پرناب مکھرجی بھارت کے چودہویں صدر ہیں۔ صدارتی انتخاب میں سابق وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کا مقابلہ لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور قبائلی رہنما پی اے سانگما سے تھا۔ سانگما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرِ قیادت اتحاد این ڈی اے کی حمایت حاصل تھی۔ نئے بھارتی صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جمعرات کو ہوئی تھی۔ سات سو چھہتر ارکان پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں کے چار ہزار ایک سو بیس ارکان نے نئے صدر کے لئے انتخاب میں حصہ لیا۔

.......

/169