21 جولائی 2012 - 19:30

افغانستان کے علماء نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: افغانستان کے علماء کرام نے آج اس ملک میں جنگ میں ملوث تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں تشدد آمیز اقدامات سے پرھیز کریں ۔ مشرقی افغانستان میں انسانی حقوق کے کمیشن اور سماجی اداروں نے رمضان المبارک کے موقع پر سرکاری فورسز اور مسلح مخالفین کے درمیان فوری جنگ بندی کی برقراری کی اپیل کی ہے ، افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے آج اپنے ایک بیان میں افغانستان میں تمام فریقوں سے رمضان کے احترام میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔

.......

/169