20 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے امریکہ اور صہیونی ریاست کےزیر سرپرستی حکومتی دہشتگردی کو سب سے بڑی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے دنیا اور علاقے کو خطرات لاحق ہیں –

ابنا: قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ  علاءالدین بروجردی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں حالیہ دہشتگردانہ واردات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی تمام تر کوششوں کے باوجود فلسطینی مقاومت کے اہم مرکز کے طور پر شام نے سبھی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج شام کی حمایت درحقیقت فلسطین کی حمایت ہے –علاءالدین بروجردی نے شام کی حمایت پر مبنی روس اور چین کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ اسکے یکہ تازی کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے اور دنیا میں عملی طور پرکسی ایک حکومت کا تسلط قائم نہیں ہوسکتا  –

.......

/169