ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلغاریہ میں صہیونیوں کی حامل بس میں ہونے والے بم دہماکہ میں جس کے نتیجے میں سات صہیونی ہلاک اور بئیس دیگر زخمی ہوۓ تھے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ملوث ہونے کے حوالے سے صہیونی حکام کے بے بنیاد دعوؤں اور الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے آج اپنے اظہار خیالات میں کہا کہ غاصب صہیونی ریاست منظم ریاستی دھشت گردی کے سرغنہ کی حیثیت سے جو لبنان فلسطین اور بہت سے دوسرے ملکوں کے بے شمار بے گناہ لوگوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث ہے اور ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل میں براہ راست شریک ہے ۔
عالمی برادری سے اپنی دھشت گردانہ ماھیت کو پنہان رکھنے کے لیے دوسرے ملکوں پر بے سروپا الزامات عائد کررہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح یمن کے بعض اعلی حکام کے ان بیانات کو سختی سے مسترد اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا کہ جن میں انہوں نے ایران پر اس ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔
.......
/169