18 جولائی 2012 - 19:30

بلغاریہ میں صہیونیوں پر بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے صہیونیوں کی تعداد 7 ہوگئی .

ابنا: اس ملک کی بورکاس ایئر پورٹ میں زخمی ہونیوالا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا جس سے صہیونیوں کی بس پر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 7 ہوگئی – رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 32 صہیونی بھی زخمی ہوئے ہیں –بلغاریہ کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دھماکہ صہیونیوں کی بس میں موجود بم کے باعث ہوا ہے – ادھر صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس دھماکے میں اکثر ہلاک ہونیوالوں اور زخمیوں کا تعلق اسرائیل سے ہے –کہا جاتا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں صہیونی شدت پسندوں کا ایک سرکردہ لیڈر بھی شامل ہے –اگرچہ ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم فلسطینیوں پر صہیونیوں کے مظالم کے باعث دنیا میں انکے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے -......./169