17 جولائی 2012 - 19:30

امريکي اخبار وال اسٹريٹ جرنل نے انکشاف کيا ہے کہ امريکہ قطرميں خفيہ مقام پر ميزائل ڈيفنس ريڈاراسٹيشن قائم کر رہا ہے. خلیجی عرب ریاستیں مستقل ریاستیں نہیں بلکہ وہ امریکی ریاستوں کا حصہ ہیں جہاں کے حکمرانوں کا تقرر وہاں کے عوام کی مرضی اور جمہوریت کے مطابق نہیں بلکہ امریکہ کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔

ابنا: امريکي اخبار وال اسٹريٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکہ قطرميں خفيہ مقام پر ميزائل ڈيفنس ريڈاراسٹيشن قائم کر رہا ہے. اخبار کے مطابق امريکہ خليج فارس ميں اپني فوجي قوت ميں مسلسل اضافہ کررہا ہے. امريکہ کا ايک اور بحري بيڑا بھي خطے ميں پہنچ چکا ہے جس کے بعد خليج فارس ميں امريکي طيارہ بردار جہازوں کي تعداد 4ہوگئي ہے.

اخبار نے پينٹاگون حکام کے حوالے سے بتايا ہے کہ امريکہ ستمبر ميں خليج ميں باررودي سرنگيں صاف کرنے کي سب سے بڑي مشقيں بھي کرے گا. امريکي حکام کے مطابق قطر ميں جو ميزائل ڈيفنس اسٹيشن تعمير کيا جا رہا ہے وہ اسرائيل اور ترکي ميں تعمیر کئے گئے پہلے دو اسٹیشنوں کی  طرح ہے۔ واضح رہے کہ بعض علاقائی ممالک امریکہ کے آلہ کار ہیں اور ان ممالک کے حکام اپنی عوام کی مرضی کے خلاف امریکہ کے زیر تسلط ہیں بعض ذرائع کے مطابق خلیجی عرب ریاستیں مستقل ریاستیں نہیں بلکہ وہ امریکی ریاستوں کا حصہ ہیں جہاں کے حکمرانوں کا تقرر وہاں کے عوام کی مرضی اور جمہوریت کے مطابق نہیں بلکہ امریکہ کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔

.......

/169