17 جولائی 2012 - 19:30

مصر کي انقلابي تنظيموں نے صدر محمد مرسي سے کہا ہے کہ وہ انقلابيوں کے قاتلوں کو سزا دينے کے اپنے وعدے پر عمل کريں.

ابنا: مصرکي انقلابي تنظيموں نے اپنے بيان ميں صدر محمد مرسي سے کہا ہے  کہ حسني مبارک کي حکومت کے عہديداروں اور اس کے بيٹوں کے خلاف جو ثبوت و شواہد چھپالئے گئے ہيں ان کو برملا کرکے عدالتوں ميں ان پر مقدمہ چلايا جائے تا کہ مصري عوام کو انصاف مل سکےبيان ميں کہا گيا ہے کہ انقلابيوں کے قاتلوں کو سزا ہونے  سے نہ صرف رائے عامہ مطالبات کي تشفي ہوگي بلکہ شہدائے انقلاب کے اہل خانہ کے دلوں کے زخم پر مرہم کا بھي کام ہو گا -

.......

/169