ابنا: يہ بات انہوں نے کاشان کے باغ فين اور قالين کو عالمي سطح پر رجسٹرڈ کئے جانے کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انسانوں کي مشکلات کي سب سے بڑي وجہ يہ ہے کہ انسان کو ماديت کي نگاہوں سے ديکھا جاتا ہے-صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ مادي نظريات نے انسان کے وقار کو نابود کرکے رکھ ديا ہے- ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے قومي ورثے کي يونيسکو ميں رجسٹريشن کو انتہائي اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ جب کسي قوم کا ورثہ عالمي سطح پر رجسٹرڈ ہوتا ہے تو دانشوروں اور اہل فن کي نگاہيں اسکي جانب مرکوز ہوجاتي ہيں- صدر ايران نے يہ بات زور ديکر کہي کہ زندگي کے حسن اور اس کے حسين نظريات کي حفاظت کرنا سب کي ذمہ داري ہے- انہوں نے ثقافتي ورثے کي حفاظت کو ضروري قرار ديتے ہوئے کہا کہ معاشرتي روايات کي جڑيں روحاني ، الہي اور انساني ہيں اور زندگي کے لئے بہتر ہيں-کاشان کے باغ فين اور قالين بافي کو يونسکو کي طرف سے عالمي سطح پر رجسٹرڈ کئے جانے کا عمل بدھ کے روز ايک تقريب ميں شروع ہوگيا ہے جس ميں صدر احمدي نژاد بھي شريک تھے -اس تقريب ميں يونسکو کي جانب سے باغ فين اور کاشاني قالين کي بنائي کا کام عالمي سطح پر رجسٹرڈ کئے جانے کي سند کي رونمائي کي گئي-کاشان کا باغ فين ايران کے ان نو تاريخي باغات ميں سے ايک ہے جنہيں سن دوہزار دس ميں يونسکو کے اجلاس ميں رجسٹرڈ کرنے کي منظوري دي تھي-
.......
/169