ابنا: جنرل احمد وحیدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس سلسلے میں کوئي خاص رکاوٹ نہیں ہے اور ایران قانونی راستوں سے اس میزائل سسٹم کی خریداری کا جائزہ لے رہا ہے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے دوہزار سات میں روس کے ساتھ آٹھ سو ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس میں روس نے ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن روس نے بغیر کسی وجہ کے یہ معاہدہ منسوخ کردیا۔ جنرل احمد وحیدی نے ایران کی دفاعی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مناسب موقع پر ان کی تفصیلات بیان کی جائيں گي۔
.......
/169