ابنا: شام کے وزیر دفاع سکیورٹی اور انٹلجنس عھدیداروں کے اجلاس پر ہونے والے خود کش حملے میں مارے گئے ہیں۔ یہ اجلاس قومی سیکورٹی کمانڈ کی عمارت میں جاری تھا۔ اس حملے میں شام کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم الشجاع، فوج کے نائب سربراہ، نائب وزیر اعظم اور فوج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ گذشتہ چار دنوں میں شام میں دہشتگردانہ حملوں میں کافی شدت آئي ہے اور فوج کے ساتھ دہشتگردوں کی جھڑپیں ہوئي ہیں۔
.......
/169