ابنا: سیدحسن فیروزآبادی نے آج مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کےکمانڈروں اوراعلی حکام کےاجلاس میں کہا کہ عراق سےامریکی فوجیوں کےانخلاء اور امریکہ کے بحرانی حالات کے پیش نظر عراق میں پھر امریکی فوجیوں کی واپسی اس ملک کے لئے بہت نقصان کا باعث بنے گي۔ جنرل فیروزآبادی نےکہا کہ امریکہ علاقےمیں اپنےفوجیوں کوتعینات رکھنےکےاخراجات علاقےکےعرب ممالک سےپوراکراناچاہتاہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈروں اور ديگر اعلی حکام کےاجلاس کےانعقاد کامقصد علاقےکےحساس حالات اورصورت حال کاجائزہ لینا، دشمنوں کی دھمکیوں کےسامنےآپریشنل اور جنگی صلاحیتوں کےطریقہ کار کوفروغ دینا اور ترجیحی پروگراموں اورکارروائيوں کی حکمت عملی کےبارے میں ہم فکری پیداکرنا ہے۔ یہ اجلاس سنیچرکےدن شروع ہوا اور پیر تک جاری ر ہےگا۔ ......./169
14 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329286
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف جنرل حسن فیروزآبادی نےکہاہےکہ علاقےمیں امریکی فوجیوں کی موجودگی سامراجی مفادات پورے کرنے کے لئے ہے۔