ابنا: ممتازعالم دین شیخ نمر باقر نمر کے بھائی نے سعودی عرب میں اپنے بھائی کی جگہ انقلابی تحریک کا پرچم سنبھال لیا ہے شیخ نمر باقر نمر کو سعودی حکومت نے زخمی کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ کل نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران شیخ تیسیر باقر نمر نے عوام کے سامنے گولیاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے اہلکار ان گولیوں کے ذریعہ بے گنا عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خون کی شمشیر پر فتح یقینی ہے اور آل سعود کی بربریت اور ان کے بہیمانہ اقدامات کے دن پورے ہوچکے ہیں شیخ تیسیر نمر نے کہا کہ آل سعود کے ہولناک جرائم کے خلاف سکوت اور خاموشی جائز نہیں ہے ۔ ادھر نجف اشرف میں بھی علماء اور مراجع عظام نے شیخ نمر باقر نمر کو زخمی کرنے اور پھر انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے سعودی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لئے سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔....... /169
13 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329109
سعودی عرب حکومت کی طرف سے زخمی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کئے جانے والے ممتازعالم دین شیخ نمر باقر نمر کے بھائی نے سعودی عرب میں اپنے بھائی کی جگہ انقلابی تحریک کا پرچم سنبھال لیا ہے شیخ نمر باقر نمر کو سعودی حکومت نے زخمی کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔