ابنا: شام کی مسلح فوج نے حماہ کے علاقہ التریمسہ میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے درجنوں سعودی عرب اور امریکہ نواز دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
شامی فوج نے اس کارروائی میں امریکہ اور سعودی عرب نواز نامی آزاد فوج کے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار فراہم کئے ہیں ۔
سانا کے مطابق علاقہ میں یہ کارروائی عوام کی درخواست پر کی گئی کیونکہ مسلح افراد عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اس کارروائي میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور دسیوں کو شامی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں دہشت گرد سعودی عرب اور امریکہ کی مدد سے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں دہشت گرد امریکہ اور سعودی عرب کی ایماء پر کوفی عنان کے امن منصوبے کو بھی ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔.......
/169