ابنا: اطالوی کے سفیر "البرٹو بریڈیننی" نے کہا ہے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں سے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے. انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل پر پابندیوں سے عالمی سطح پر موجودہ نازک اقتصادی صورتحال مزید خراب ہوگی. البرٹو بریڈیننی نے اس بات پر اشارہ دیتے ہویے کہ اٹلی ایران سے تیل درآمد کرنے والا ایک اہم یورپی ملک ہے کہا کہ عالمی پابندیاں ایران کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں، مگر عالمی تیل کی منڈی ضرور مشکلات کا شکار ہوگی. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان جلد ہی کوئی معاہدہ ہوجائے گا اور ایران پر پابندیاں اٹھا لی جائیں گی. برازیل کے سفیر "انتونیو سالگادو" نے ارنا ست بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران پر لگائی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے کیونکہ ان سے عالمی منڈی کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا. انہوں نے کہا کہ تہران اور برازیلیا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ ایران کے صدر احمدی نژاد کے برازیل حالیہ دورے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر برازیل میں ہونے والی ریو 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے آیے تھے. برازیل کے سفیر نے مغربی میڈیا میں آنے والی کچھ رپورٹس کہ برازیل کی صدر میڈم "دیلما روسف" نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات سے انکار کیا، کی سختی سے تردید کی اور مزید کہا کہ ریو 20 کانفرنس میں 120 ممالک کے سربراہ موجود تھے اور اس تھوڑے سے وقت میں برازیل کی صدر کے لیے ہر ایک سے الگ الگ ملاقات کرنا ممکن نہیں تھا. انتونیو سالگادو نے کہا کہ اگر ڈاکٹر احمدی نژاد برازیل میں زیادہ قیام کرتے تو ضرور برازیل کی ہم منصب سے ان کی ملاقات ہوجاتی. ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ویتنامی سفیر "ٹرانگ ٹرونگ کہن" کا کہنا تھا تیل پر پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی فرق نہیں پڑے گا. انہوں نے کہا کہ ویتنام ایران پر پابندیوں کے خلاف ہے اور سمجھتا ہے کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر بہت زیادہ نقصان ہوگا. ٹرانگ ٹرونگ کہن نے مزید کہا کہ ایران پر پابندیوں سے عالمی منڈی اور دنیا میں بسنے والے لوگوں کی زندگی بھی شدید متاثر ہو گی. .......
/169