ابنا: ايران کے انفارميشن ٹکنالوجي کے ادارے کے نائب سربراہ علي حکيم جوادي نے نوجوان صحافيوں کے کلب سے خطاب ميں کہا ہے کہ سائبر ٹکنالوجي کے ميدان ميں ايران اس مقام تک پہنچ گيا ہے کہ ہر قسم کے سائبر حملے کو ناکام بناسکتا ہے -
انہوں نے کہا کہ دنيا ميں ہر روز سات سو تيس سے زائد سائبر وائرس تيار کرکے انٹرنيٹ کے ذريعے ارسال کئے جاتے ہيں- انہوں نے بتايا کہ يہ وائرس کچھ خاص گروہ خاص اہداف کے تحت تيار کرکے بھيجتے ہيں مگر ايران کے انفارميشن ٹکنالوجي کے ماہرين ان کا مقابلہ کرنے اور انہيں ناکام بنانے کي مکمل صلاحيت رکھتے ہيں-
انہوں نے فليم نامي وائرس کے بارے ميں کہا کہ انفارميشن ٹکنالوجي کے مرکز نے ديگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے پہلے مرحلے ميں اس خطرناک وائرس کا پتہ لگايا اور تمام اداروں کو اس سے مطلع کيا اور پھر اس کو اپنے سسٹم سے ختم کيا -
انہوں نے کہا کہ ايران پہلا ملک ہے جس نے اس وائرس کا پتہ لگايااور اس کوسسٹم سے ختم کرنے کا طريقہ ايجاد کيا -.......
/169