ابنا: ان کان کنوں کو بلوچستان کے سورینج علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ ان افراد کی لاشیں کوئٹہ کے مضافات میں ڈيگاری کے علاقے سے ملی ہیں۔انہیں دس دنوں قبل اغوا کیا گيا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ لاشوں کی شناخت ہوگئي ہے اور ورثا نے کوئٹہ میں ہائي کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
ادھر پاکستان کے چیف جسٹس نے کوئٹہ کے علاقے ڈيگاری میں پیش آنے والے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکریٹری داخلہ سے مقتولین کے بارے میں استفسار کیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ کے مطابق یہ سب پشتون تھے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے ہیں کہ اب صوبے میں مزید نفرتین پھیلیں گي۔
.......
/169