11 جولائی 2012 - 19:30

کالعدم (مگر سرگرم) دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں نے سرگودھا میں دو شیعہ ہونے والے بھائیوں کو اور کوئٹہ سے اغوا کرکے مولانا نور علی نورانی اور سید حسیب زیدی کو ذبح کر کے شہید کردیا ہے۔ رحمت علی کو کوئٹہ کے کیرانی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف سے سرگودھا میں شیعہ ہونے والے بھائیوں کو شہید کیا ہے تو دوسری طرف سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو ناصبی دہشت گردوں نے ذبح کرکے شہید کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو کچھ دن قبل کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا اورمولانا نور علی ہمدانی کے اہل خانہ سے ۵۰ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرکے ثابت کیا تھا کہ ان کا کوئی مذہب نہيں ہے بلکہ پیشہ ور درندے اور جرائم پیشہ ہیں۔ تاوان ادا ہونے کے  باوجود خونخوار درندوں نے مولانا کو ذبح کرکے شہید کردیا اور ان کی میت کو نوکنڈي روڈ پر پھینک دیا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو شہید کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما مولانا سید ہاشم موسوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو شہید کردیا گیا ہے۔دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ باشندے رحمت علی کو شہید کر دیا ہے۔ شیعہ کلنگ کے مطابق کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے رحمت علی ولد جمعہ علی کو شہید کر دیا ہے ۔ عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ رحمت علی کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔شہید رحمت علی کے سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں جبکہ شہید کے جسد خاکی کو بلوچستان میڈیکل سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ از شفقنا ڈاٹ کام و شیعہ کلنگ ڈاٹ کام

۔۔۔۔

 

 

/110

متعلقہ لنک

سرگودھا میں دو شیعہ ہونے والے بھائی دہشت گردوں کے ہاتھوں ذبح کر دئیے گئے