ابنا: فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ وہ باربارکہتے رہے ہیں کہ عوام تکلیف میں ہیں جبکہ اسمبلیوں کی مدت چار سال ہونی چاہیے، اب عوام تبدیلی کے لئے تیار رہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ایک چیلنج ہیں جس کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔
دھاندلی سے پاک انتخابات کا انعقاد ان کی ترجیح ہوگی لیکن اگر اسیا نہ ہوا تو پھر تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کی دہری شریت کے خلاف ہیں جبکہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی نامکمل ووٹر لسٹوں کے معاملے کا جائزہ لیں گے........
/169