ابنا: کراچي ايئر پرٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزير پاني وبجلي احمد مختار نے کہا کہ وزارت کا چارج ليا تو اس وقت اٹھ ہزار ميگاواٹ بجلي بن رہي تھي آج 14 ہزار ميگا واٹ بجلي سسٹم ميں ہے، مختصر وقت ميں چھ ہزار ميگاواٹ بجلي کا اضافہ کيا،
ايک سوال کے جواب ميں احمد مختار نے کہا کہ رينٹل بجلي گھروں کا ابھي فيصلہ نہيں ہوا ، عدالت کي ہدايت کي روشني ميں جلد اس بارے ميں فيصلہ کرليں گے . انھوں نے کہا کہ کے اي ايس سي اسي ملک کا حصہ ہے،
زائد بلنگ کے بارے ميں کراچي کي عوام کي شکايت کا حل ڈھونڈيں گے، انھوں نے کہا کہ بجلي چور بڑا ہو يا چھوٹا حکومت اس سے پيسہ ليکر رہے گي.
انھوں نے مزيد کہا کوشش کررہے ہيں رمضان ميں پورے ملک ميں لوڈشيڈنگ نہ ہواورسحري اور افطار ميں بجلي کي فراہمي کا خاص خيال رکھا جائے گا .......
/169