ابنا: علاءالدین بروجردی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مغرب کی اقتصادی صورتحال نہایت ابتر ہے اور ایران پر پابندیاں خاص طور سے تیل کے بائيکاٹ سے خود مغرب کو نقصان پہنچارہا ہے۔
علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران پر پابندیاں کوئي نئي بات نہیں اور ملت ایران پابندیوں سے مرعوب ہوکر پسپائي اختیار نہیں کرے گي بلکہ یہ مغربی کمپنیاں ہیں جنہیں ایران کے بائيکاٹ سے نقصان پہنچے گا۔
علاءالدین بروجردی نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدابیر اور حکام کی ہوشیاری سے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرلیا گيا ہے اور عملی طور پر ایران ان پابندیوں کو بے اثر بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ میں ناکام ہوچکا ہے کیونکہ اسے بہت سے ملکوں کو اس بائیکاٹ سے مستثنی کرنا پڑا ہے۔ ادھر پارلیمنٹ کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ملت ایران جو تین دھائيوں سے استقامت کا ثبوت پیش کررہی ہے اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبرار نہیں ہوگي۔.......
/169