ابنا: پوليس کے مطابق گجرات ميں دريائے چناب کے قريب لگائے گئے ايک فوجي کيمپ پر آج صبح ساڑھے پانچ بجے کے قريب نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردي.
فائرنگ کے نتيجے ميں 6 فوجي اور ايک پوليس اہلکار موقع پرہي جاں بحق اور تين زخمي ہوگئے.
دہشت گردوں نے ٹائم ڈيوائس بھي نصب کيا تھا تاہم اس کے پھٹنے سے کوئي نقصان نہيں ہوا .
يہ کيمپ ديڑھ ماہ قبل ہيلي کاپٹر حادثے ميں لاپتہ ہونے والے ميجر کي تلاش کے لئے لگايا گيا تھا. .......
/169