8 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے عوام نے آل سعود کے کارندوں کے ہاتھوں بزرگ عالم دین آيت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: آل سعود کے وحشی کارندوں نے شہر العوامیہ سے آيت اللہ شیخ باقر النمر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی کارندوں نے پہلے اس بزرگ عالم دین کی گاڑی پر فائرنگ  کی جس میں وہ زخمی ہوگئے اس کے بعد ان کی گاڑی کا محاصرہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

العوامیہ کے عوام نے اپنے بزرگ عالم دین کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر آل سعود کے کارندوں نے فائرنگ کی جس میں دو جوان شہید ہوگئے۔

آیت اللہ شیخ باقر النمر نے اپنی تقریروں میں آل سعود کے حلقوں میں جاری اقتدار کی جنگ اور اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک میں عدل و انصاف کی برقراری، انسانی حقوق کے احترام اور آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت سے عوام کی آزادی پر تاکید کی تھی جس کے بعد آل سعود کے وزیر داخلہ نے انہیں گرفتار کرنےکا حکم جاری کیا۔

یاد رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں متعدد رپورٹیں پیش کی ہیں لیکن آل سعود مغربی حکام کو بڑی بڑی رشوتیں دے کر ان کا منہ بند کروادیتی ہے۔

........

/169

بلادالحرمین:نامور شیعہ عالم "آیت اللہ نمر النمر" ایک بار پھر پابند سلاسل/ تین دن بعد تردید!

سعودی انٹلیجنس نے نامور شیعہ عالم "آیت اللہ نمر النمر"کو دوبارہ حراست میں لے لیا