8 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں پیشرفت ہوئي ہے۔

ابنا: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین نے تین جولائي کو استنبول میں مذاکرات کئے تھے جو نتیجہ خيز ثابت ہوئےہیں۔

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو وئي مین نے کہا کہ بعض اختلافات کے باوجود جو کہ ایسے مذاکرات میں فطری ہوتے ہیں مجموعی طور سے پیشرفت ہوئي ہے۔ انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ لچک کا مظاہرہ کریں اور مسئلے کا کوئي جامع اور مطلوبہ حل تلاش کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مابین استنبول، بغداد اور ماسکو میں اب تک مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں جبکہ چوتھا دور ماہرین کے درمیان استنبول میں تین جولائي کو ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مذاکرات کا کوئي نتیجہ نہیں نکل رہا ہے اور مذاکرات طولانی ہوتے جارہے ہیں کیونکہ امریکہ صہیونی ریاست کی پیروی کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔.......

/169