اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی بری ، بحری اور فضائیہ کی مشقیں چند دنوں تک جاری رہیں گي۔


شامی فوج کے مطابق ان مشقوں میں دشمن کے ممکنہ حملے کو دور کرنے کے لئے کئی دن تک تیاری جاری رہےگی۔

فوج کے مطابق شامی فوج ، دشمن کے ہر حملے کا مکمل اور بر وقت جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

شامی فوج نے ان مشقوں میں میزائل اور طیارہ شکن توپوں کا تجربہ کیا ہے۔

شام کے وزیر دفاع اور شامی فوج کے اعلی کمانڈر ان فوجی مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کررہے ہیں۔


.......
/169