ابنا: الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدی اکرم الریخاوی نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی جس کو آج نوے دن ہورہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق الریخاوی شدید کمزوری کے باعث اٹھنے بیٹھنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ ادھر ایک اور فلسطینی قیدی سامر البرق کی بھوک ہڑتال آج سینتالیسیویں دن میں داخل ہوگئی ۔
انہوں نے کہا ہےکہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مان لئے جاتے وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ فلسطینی قیدیوں نے اس سے پہلے بھی بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد صہیونی ریاست کو ان کے مطالبات ماننے پڑے تھے۔.......
/169