6 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے سنگاپور کے ایک تجارتی بحری جہاز کو بحری قزاقوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے تعلقات عامہ نے آج اعلان کیا ہے کہ سنگاپور کے ایک بحری جہاز نے بحیرۂ احمر میں واقع آبنائے باب المندب سے خارج ہونے کے دوران اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ اس پر اس پر بحری قزاقوں کی بارہ عدد کشتیوں نے حملہ کردیا ہے بحریہ سے مدد طلب کی جس کے بعد ایرانی بحریہ کے جوان تیزی کے ساتھ سنگاپور کے بحری جہاز کی جانب روانہ ہوئے اور بحری قزاقوں کے ساتھ مسلح جھڑپ کے بعد اس تجارتی بحری جہاز کو بحری قزاقوں کے قبضے سے نجات دلانے میں کامیاب ہو گۓ۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے رواں سال کے دوران بحری قزاقوں کے ساتھ دو بدو جھڑپوں کے دوران ان کے پچیس مسلح حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جوانوں نے امریکہ کے ایک تجارتی بحری جہاز کو بھی بحری قزاقوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔....... /169