6 جولائی 2012 - 19:30

لبنان کی امل پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے ساتھ لبنان کے تعلقات کی برقراری کا انحصار امام موسی صدر کی صورتحال واضح ہونے پر منحصر ہے۔

ابنا: امل تحریک کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ شیخ حسن مصری نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران تحریک امل کے بانی امام موسی صدر کا پتہ نہ لگنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس معاملے کی حقیقت کھل کر سامنے نہیں آ جاتی اس وقت تک لیبیا کے ساتھ لبنان کے تعلقات کو بحال نہیں کیاجاسکتا ہے۔

شیخ حسن مصری نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اب تک جو تحقیقات انجام دی گئی ہیں وہ مطلوبہ نتائج سے عاری ہیں۔ اور لیبیا کی نئي حکومت امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھیوں کی صورتحال کا پتہ لگانے کے لۓ اپنے تمام وسائل بروئے کار نہیں لائی ہے۔

واضح رہے کہ مجلس اعلائے شیعیان لبنان کے سربراہ امام موسی صدر سنہ انیس سو اٹھتر میں لیبیا گۓ تھے جہاں اس ملک کی حکومت نے انھیں ان کے دو ساتھیوں سمیت اغواء کر لیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔....... /169