6 جولائی 2012 - 19:30

تربت . . . .بلوچستان کے ضلع تربت ميں نامعلوم افراد نے تين گاڑيوں پر فائرنگ کر کے مبينہ طور پر ايران جانے والے اٹھارہ افراد کو ہلاک کر ديا جبکہ دو زخمي ہو گئے.

ابنا: سيکرٹري داخلہ بلوچستان نے واقعے کي تصديق کرتے ہوئے بتاياکہ ضلع تربت سے ايراني سرحدي علاقے بسولي کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ايران جانے والي تين گاڑيوں پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں اٹھارہ افراد موقعے پر ہلاک جبکہ دو زخمي ہوگئے.کارروائي کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

واقعہ کي اطلاع ملنے پر ضلعي انتظاميہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. وزير اعلي بلوچستان نواب محمد اسلم رئيساني نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لي ہے.

.......

/169