ابنا: بحرين کے دارالحکومت مناما،سترہ ، الدراز اور معامير نامي علاقوں ميں جمعرات کو بھي عوام نے آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے -
رپورٹ کے مطابق عوام نے اپنے مظاہروں ميں آل خليفہ حکومت ، امريکا اور برطانيہ کي جانب سے حمايت کي مذمت کي - بحريني عوام کا کہنا ہے کہ انہيں امريکا اور برطانيہ کے ديئے ہوئے اسلحے اور زہريلي گيسوں کا نشانہ بنايا جا رہا ہے -
ياد رہے کہ امريکا کا پانچواں بحري بيڑہ بحرين ميں لنگر انداز ہے اور کويت، عمان، قطر، سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات کي طرح اس کو بھي ہلکے بھاري اسلحے اور عوام کي سرکوبي کے تمام وسائل امريکا اور برطانيہ سے ملتے ہيں - جمعرات کے دن بحرين کے مختلف شہروں ميں ہونے والے مظاہروں ميں عوام نے امريکا اور برطانيہ سے آل خليفہ حکومت کي حمايت بند کرنے کا مطالبہ کيا -
جمعرات کے مظاہروں کے دوران بھي آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے صوتي بم پھينکے ، پلاسٹک کي گولياں چلائيں اور زہريلي آنسو گيس گولے فائر کئے جس ميں بہت سے لوگ زخمي ہوگئے۔
.......
/169