4 جولائی 2012 - 19:30

ایران میں تعینات انڈنیشیا کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں سے بحران کا شکار عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

ابنا: انہوں نے کہا کہ پابندیاں لگانے سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حل نہیں نکل سکے گا کیوں کہ پابندیاں ایک غیر انسانی فعل ہے جو عام انسان کی زندگی کو متاثر کرتاہے. انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اب تک تمام پابندیوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے کہا کہ اس بار بھی ایران اس مسلے کو خوش اسلوبی سے نپٹ لے گا. انڈنیشیا کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ صرف یورپی ممالک کی ایران سے تیل نہیں خریدتے بلکہ بھارت اور چین جیسے بڑی معیشت رکھنے والے ملک بھی ایران سے تیل خریدتے ہیں اور وہ ایران کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کو پابندیوں سے حدود کرنے کا مقصد مغرب کی عالمی منڈی میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا ہے. عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھا کر دنیا کی معیشت کو مزید کمزور نہ کریں. ....... /169