4 جولائی 2012 - 19:30

انڈونیشیاء کے سمندر میں 180 پناہ گزینوں کی حامل آسٹریلیا جانے والی ایک کشتی غرق ہوگئی ۔

ابنا: انڈونیشیاء کی سرکاری امدادی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ کشتی کہ جس کے ذریعے 180 پناہ گزینوں کو آسٹریلیا کے جزیرے کریسمس منتقل کیا جارہا تھا انڈونیشیاء کے سمندر میں غرق ہوئی ۔

حکومت آسٹریلیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کشتی کے مسافروں کو انڈونیشیاء منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ دو ہفتے قبل بھی دو سو پناہ گزینوں کی حامل ایک کشتی آسٹریلیا کے سمندر میں غرق ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں نوّے افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

اسی طرح گذشتہ ہفتے آسٹریلیا کے جزیرے کریسمس اور انڈونیشیاء کے درمیان 134 پناہ گزینوں کی حامل ایک اور کشتی غرق ہوئی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔....... /169