ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج سپاہ پاسداران کی میزائلی مشقوں کےبارے میں کہا کہ ان مشقوں سے ایران کی مسلح افواج کی توانائياں ظاہر ہوتی ہیں اور جو ممالک ایران کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتے ہیں انہیں ایران کی جانب سے شدید جواب کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی میزائلی مشقیں مکمل طرح سے کامیاب رہی ہیں اور ان مشقوں کے تمام اھداف حاصل کرلئے گئےہیں اور ہم نے ان مشقوں میں بعض نئے ہتھیاروں کا بھی تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے سول اور دفاعی صنعتوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ دفاعی سیکٹر میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تیاری قابل ذکر ہے۔....... /169