ابنا: منگل کے روز مقدس شہر کربلائے معلي ميں دو کار بموں کے دھماکے ميں گيارہ افراد شہيد اور پينتاليس زخمي ہوگئے - زخمي ہونے والوں ميں متعدد کي حالت نازک بتائي گئي اور خدشہ ظاہر کيا گيا ہے کہ شہيد ہونے والوں کي تعداد ميں اضافہ ہوسکتا ہے - عراق کے سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ کار بم کے يہ دھماکے کربلائے معلي کے طوريج نامي علاقے ميں ہوئے جہاں زائرين کي ايک بڑي تعداد جمع تھي-
منگل کو کاربم کا ايک اور دھماکہ کربلائے معلي کے قريب ايک سڑک پر ہوا جس ميں چار افراد شہيد اور اکيس زخمي ہوگئے - يہ دھماکے ايسي حالت ميں ہوئے ہيں کہ عراقي حکام کے مطابق حضرت امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت کي خصوصي تقريبات ميں شرکت کے لئے لاکھوں کي تعداد ميں زائرين ملک کے مختلف علاقوں سے کربلائے معلي پہنچ رہے ہيں اور روز بروز انکي تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے- عراقي ذرائع نے بتايا ہے کہ صوبہ قادسيہ کے مرکز شہر ديوانيہ ميں بھي کار بم کا دھماکہ ہوا جس ميں پچيس افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمي ہوئے ہيں - اس دھماکے ميں زخمي ہونے والوں ميں بھي کئي کي حالت نازک ہے -
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ صوبہ صلاح الدين ميں عراقي پوليس کا ايک اعلي افسر اس وقت شہيد ہوگيا جب اسکي گاڑي مشرقي تکريت ميں سڑک کے کنارے نصب کئے بم سے ٹکراگئي-
جنوبي بعقوبہ کے نواحي علاقے ميں ہونے والے ايک کار بم دھماکے ميں دو کسانوں کے مارے جانے کي خـبر ہے-
ايک ايسے وقت ميں جب عراقي عوام خود کو حضرت امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت کے جشن کے لئے آمادہ کر رہے ہيں دہشتگرد گروہ بم دھماکوں اور مسلح حملوں کے ذريعے ملک ميں بدامني پھيلانے کي کوشش کر رہے ہيں-.......
/169