ابنا: ایران کے مطابق یورپی یونین کا یہ اقدام غیر منطقی ، بین الاقوامی قوانین اور سکیورٹی کونسل کے اقدامات سے خارج ہے۔ اسلامی جمہویرہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے یورپی یونین کے اس معاندانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی عظیم قوم کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔ پارلیمانی نمائندوں نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ تین دہائيوں میں تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور حسن ہمسائگی کا عملی طور پر ثبوت پیش کیا ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایرانی عوام کا مسلم حق ہے جسے امریکہ اور یورپی یونین کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ایرانی نمائندوں نے امریکہ اور یورپی یونین کو اسرائيل کے کٹھپتلی ممالک قراردیا ہے جو عالمی سطح پر اسرائیلی کے منصوبوں پر عمل کرتے ہیں۔ .......
/169