ابنا: جينيوا ميں عالمي ريڈکراس کے دفتر نےحمص شہر اور شام کے ديگر شورش زدہ علاقوں ميں عام شہريوں کے لڑائي ميں پھنس جانے اور امداد رساني ميں پائي جانے والي مشکلات پر شديد تشويش ظاہر کي ہے-
ريڈکراس سوسائٹي کے مشرق وسطي کے ڈائريکٹر بيٹرس مجوان روگو نے شام کي ہلال احمر اور ريڈکراس سوسائٹي کي مشترکہ کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح گروہوں کو لڑائي ميں وقفہ دينے پر آمادہ کرنے کي غرض سے ايک ہفتے کي کوششوں کے باوجود ہمارے کارکن امداد رساني ميں ناکام رہے ہيں- انہوں نے کہا کہ لڑائي والے علاقوں سے عام شہريوں کو نکالنے اور زخميوں کو ضروري طبي امداد پہنچانے ميں سخت مشکلات کا سامنا ہے-
عالمي ريڈکراس کے عہديدار نے بتايا ہے کہ شام کي ہلال احمر کے چارکارکن امداد رساني کے دوران اپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں-
عالمي ريڈ کراس اور شام کي ہلال احمر دو ايسي عالمي تنظيميں ہيں جو شام کے شورش زدہ علاقوں ميں امدادي سرگرميوں ميں مصروف ہيں اور عام لوگوں کو پچانے کي کوشش کر رہي ہيں-
سعودي عرب، قطر اور ترکي سميت بہت سے دوسرے عرب اور مغربي ملکوں کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگرد شام کے مختلف شہروں ميں عام شہريوں کا قتل عام اور سيکورٹي فورس پر حملے کرتے چلے آرہے ہيں-
مغربي اور عرب ذرائع ابلاغ شام کے واقعات کي ذمہ داري حکومت شام کے سر ڈال کر وہاں فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-
.......
/169