1 جولائی 2012 - 19:30

صہيوني فوجيوں نے فلسطينيوں کوگرفتار کرنے کا اپنا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے غرب اردن ميں مزيد سات فلسطينيوں کو اغوا کرليا ہے -

ابنا: فلسطين اليوم نامي خبررساں ايجنسي  کے مطابق صہيوني فوجيوں نے پير کو غرب اردن ميں حملہ کرکے سات فلسطيني شہريوں کو گرفتار کرليا - اسرائيلي فوجيوں نے ان فلسطينيوں کو گرفتار کرکے انہيں نامعلوم مقامات پر منتقل کرديا ہے -

صہيوني فوجيوں نے اس سے پہلے بھي ايک فلسطيني بچے کو اس کے چچا کے ہمراہ اغوا کرليا تھا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صہيوني فوجيوں نے اتوار کي شام اپني فوجي گاڑيوں کي مدد سے مشرقي بيت لحم کے گاؤں دار صلاح پر حملہ کرکے اس کا محاصرہ کررکھا ہے -

واضح رہے کہ اسرائيلي فوجي ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پرحملے کرکے متعدد فلسطينيوں کو گرفتار کرليتے ہيں

ان فلسطينيوں کي گرفتاري ايک ايسے وقت ہورہي ہے کہ جب تقريبا پانچ ہزار فلسطيني صہيوني حکومت کي جيلوں ميں بدترين حالات ميں قيد ہيں........

/169