ابنا: محمد رضا رحیمی نے پاکستان کے نۓ وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مالا مال دینی ، تاریخی اور ثقافتی ماضی کے پیش نظر اور ان کی وزارت عظمی کے دور میں دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اچھے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ پرویز اشرف گزشتہ جمعہ کے دن پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کو وزرات عظمیٰ کے عہدے کے لۓ نااہل قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد راجہ پرویز اشرف پاکستان کے نۓ وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔....... /169