1 جولائی 2012 - 19:30

مصر کی چھ اپریل تحریک نے اس ملک کی حکمران فوجی کونسل کی جانب سے سلب کردہ صدارتی اختیارات واپس حاصل کرنے کے سلسلے میں محمد مرسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: تحریک چھ اپریل کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی کی کارکردگی کی جانچ ، ملک میں قیام امن ، بدامنی کے خاتمے ، لاء اینڈ آرڈر کی برقراری اور شہروں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق عوام سے کۓ گۓ ان کے وعدوں پر عملدرآمد کے سو دنوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ محمود عفیفی نے زور دے کر کہا ہے کہ محمد مرسی کو ان سو دنوں میں ضروری سیاسی فیصلے کرنا ہوں گے خصوصا ان کو سیاسی قیدیوں کی آزادی اور صدر کے سلب شدہ اختیارات حکمران فوجی کونسل سے واپس حاصل کرنے کے بارے میں فیصلے کرنا ہوں گے۔ محمود عفیفی نے مزید کہا کہ مصر کے جوان، مصر کی پارلیمنٹ کی تحلیل ، قومی دفاع کونسل کی تشکیل سے متعلق حکمران فوجی کونسل کے فیصلوں کی مخالفت اور ان فیصلوں کے واپس لۓ جانے کے لۓ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔....... /169