ابنا: حکومت پنجاب نے 24 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کرکے ان میں سے بعض ڈاکٹروں کو گرفتار بھی کیا ہے صوبہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں اور ان کے عزیزوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گرفتاریوں کے بعد اسپتالوں میں مکمل ہڑتال سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیںاور ہڑتال کے باعث 8مریض جان بحق ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کے لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے -واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں نئی بھرتیوں کا بھی آغاز ہوا ہے-........ /169
1 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 326348
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث جان بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ لاہور میں 6 ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -