30 جون 2012 - 19:30

تاریخی کانفرنس کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کی اکثریت کا اس امر پر اتفاق دیکھنے کو ملا کہ شرکاء کی تعداد اڑھائی لاکھ کے قریب تھی۔

ابنا: مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد کے بعد صحافیوں میں شرکاء کی حتمی تعداد کے بارے میں مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تاریخی کانفرنس کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کی اکثریت کا اس امر پر اتفاق تھا کہ شرکاء کی تعداد اڑھائی لاکھ کے قریب تھی، صحافیوں کا غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ مذکورہ کانفرنس مینار پاکستان پر اس سے قبل منعقد ہونے والی دفاع پاکستان کونسل اور پاکستان تحریک انصاف سے بڑی کانفرنس تھی۔

.......

/169